اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد نے واضح کیا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا مکمل حامی ہوں۔ اور ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے۔ اور امریکی کانگریس کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات پر ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا ایک ہی بار حکم جاری کریں گے، چیف جسٹس
ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے۔ ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ اور مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔
فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ اور پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے مؤقف واضح ہے۔ اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کر رہا ہے۔
