وفاقی حکومت جلد سے جلد موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے، خیبر پختونخوا حکومت

Ali Ameen Gandapur

خیبر پختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت جلد سے جلد موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا،وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر آبی وسائل سمیت متعلقہ وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ایران اور ترکیے کے سفیروں کی الگ الگ ملاقاتیں

پن بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے بقایاجات، این ایف سی ایوارڈ ، ضم اضلاع ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پرگفتگو ہوئی ،اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ سابقہ قبائلی علاقوں کا صوبے میں انضمام کیا گیا، لیکن مالی انضمام ابھی تک نہیں ہوا۔

آبادی کے تناسب سے این ایف سی میں صوبے کا حصہ 19.46 بنتا ہے،وفاقی حکومت جلد سے جلد موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے،وفاق کی طرف سے اے آئی پی پروگرام کے لئے کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی اقدام ہے۔

گوجر خان:شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200افراد کی حالت غیر

وفاقی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ضم اضلاع کے فنڈز کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے،اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نہ کوئی غیر قانونی مطالبہ کر رہے ہیں نہ ہی کچھ اضافی مانگ رہے ہیں۔

این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لئے وفاقی حکومت جلد اجلاس بلائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں