اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی ہے۔
با نی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، ان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر ضمانت کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں عمران خان کی سکیورٹی کے لیے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں۔
