ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کردیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف دیا،عبداللہ شفیق نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ،فخر زمان 1 ،محمد نعیم 8،ڈیرل مچل 13،سکندر رضا 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے ، سیم بلنگز کوئی رنز نہ بنا سکے،کپتان شاہین شاہ آفریدی 2،حارث رئوف 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4،شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، نسیم شاہ ،عماد وسیم اوررائلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف17.4 اوورز میں حاصل کرلیا،صاحبزادہ فرحان نے 25،آندرے گوس نے 4،کولن منرو نے 59(ناٹ آئوٹ)،سلمان آغا نے 41 رنز(ناٹ آئوٹ) بنائے،لاہور قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔4 وکٹیں حاصل کرنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
قبل ازیں اسلام آبا د یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہے پتہ نہیں پچ کیسی ہو گی ،پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے پرجوش ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم متوازن ہے،بیٹنگ لائن بڑی ہو تو دباؤ تھوڑا کم ہوتا ہے۔
پی ایس ایل 10میں اچھا کھیل پیش کریں گے،کپتان ملتان سلطانز
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں،ڈیرل مچل سمیت بہترین غیرملکی کھلاڑیوں کا ساتھ ہے،پی ایس ایل جیتنا بڑا خوبصورت احساس ہوتا ہے۔
