سکیورٹی فورسز نے تیمر گرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا، دہشتگرد حفیظ اللہ عرف کوچوان سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔
کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے دہشتگرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔
علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
