پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں شعبہ صحت زبوں حالی کا شکار ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری وقت کا تقاضا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا میں شعبہ صحت زبوں حالی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بےروزگاری کا شکار ہے۔ تاہم میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام :3ہزار 162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کا علاج کے لیے دوسرے صوبوں میں جانا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور صوبے میں ڈاکٹرز کی بھی کمی ہے۔
