ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ آج 9 اپریل سے چین پر مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذہوجائیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لئے 70 ممالک نے رابطہ کرلیا، ٹرمپ تجارتی بات چیت میں ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے۔
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا
انہوں نے کہا کہ معاہدہ اسی صورت ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاداور تجارتی خسارہ کم ہوگا، صدر ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی معاہدے تیارکرنے کی ہدایت کردی۔
ایران جوہری معاہدہ کرنے کی طرف جا رہا ہے، ہفتے کو براہ راست مذاکرات ہوں گے، خبر ایجنسی کے مطابق چین کے جوابی ٹیرف لگانے پرٹرمپ نے50 فیصداضافی ٹیرف لگانے کااعلان کیا تھا۔
