پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی ، سربراہ اپوزیشن ، باقی حکومت میں ہیں ، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں بننے والا اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ابھی تک نہیں ٹوٹا۔

تونسہ میں جلسہ سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اِس وقت پی ڈی ایم کا سربراہ اپوزیشن میں اور بقایا حکومت میں ہیں۔ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، جبر ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے ، مولانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے60 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، امریکا انسانی حقوق کا قاتل ہے اور اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اوریورپ بھی حمایت کرنے پر برابر کے مجرم ہیں، مسلمان حکمران اگر خاموش ہیں وہ بھی جبر میں شریک ہیں۔


متعلقہ خبریں