صوبائی دارالحکومت لاہور میں آن لائن خریداری کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتارکرلیا گیا۔
آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان نے شہری کا موبائل لیا،آن لائن فراڈ کا واقعہ تھانہ وحدت کالونی کے علاقے میں پیش آیا۔
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکہ دیا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ افسرنے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق کیمروں میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا،ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو انتقال کر گئے
واضح رہے ملک بھر میں شہریوں کیساتھ آن لائن فراڈ کے کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
