وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع کردی گئی، ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا۔
حنیف عباسی، معین وٹو اورمصطفیٰ کمال نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا، اورنگزیب کھچی اور سردار یوسف نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی
بطور وفاقی وزیر رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چودھری نے حلف اٹھایا، وفاقی وزرا میں شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ بھی شامل ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا، ملک رشید اور کھیئل داس نے بھی بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا۔
طلال چودھری ، عبدالرحمان کانجو اوربلال کیانی نے بھی حلف اٹھایا، وزرائے مملکت میں مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چودھری اور وجیہہ قمر بھی شامل ہیں، مشیران میں محمد علی، سید توقیر شاہ اور پرویز خٹک شامل ہیں۔
قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی
کابینہ ڈویژن نے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، وزیر اعظم کے تین نئے مشیروں اور چار معاونین خصوصی کے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ
ہارون اختر،حذیفہ رحمان،مبارک زیب اور طلحہ بُرقی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔
