محکمہ موسمیات نے مری سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہےجبکہ مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان ڈی جی بھنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی با رش اور بر فبا ری کی توقع ہے۔
دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی با رش اور برفباری کی توقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
