آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد آٹھ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 34 افراد کی ہلاکت اور 100 سے زائد کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں پرخصوصی فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائےگئے ہیں۔ چھ مزید دہشت گردوں کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔ احسان اللہ اور کفایت اللہ کو فوجی عدالت نے بےگناہ قرار دے کر رہا کر دیا۔

سزائے موت پانے والوں میں عاشق خان، رشید ولد مبین خان اور معراج ولد شین گل شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں