خیبر پختونخوا حکومت مخالف بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی، عنایت اللہ

Inayatullah Khan JI

پشاور: خیبر پختوا کے سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مخالف بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی۔

خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے حکومت بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ مرکز صوبوں کو جو فنڈ دیتا ہے۔ صوبے پھر ضلعوں کو وہ فنڈ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت 30 فیصد ترقیاتی فنڈ مقامی حکومتوں کو دیا جاتا ہے۔ 2015 سے 2018 تک تین سالوں میں ہم نے بلدیاتی نمائندوں کو 56 ارب روپے جاری کیے تھے۔ لیکن پھر سال 2019 میں قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ضلعی حکومتوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی میں کوئی بے گناہ شہری گرفتار نہ ہو، وزیر اعظم کی ہدایت

عنایت اللہ خان نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران مقامی حکومتوں کو کوئی رقم جاری نہیں کی گئیں۔ اور تین سال بعد صوبائی حکومت نے 3 ارب 72 کروڑ صرف تحریک انصاف کے نمائندوں کو جاری کیے۔ لیکن حزب اختلاف کے 81 تحصیل کونسلز کو فنڈ جاری نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے کونسلرز اگر احتجاج کریں گے تو جماعت اسلامی بھی بھرپور حمایت کرے گی۔ کونسلرز نے ہائی کورٹ میں جو رٹ دائر کی ہے جماعت اسلامی اس میں فریق ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون کے تحت پی ایف سی کے ذریعے صرف چند نہیں تمام کونسلوں کو رقم جاری کرنی چاہیے۔ 11 محکمے مقامی حکومتوں کو جوابدہ ہیں لیکن ان کو فنڈز نہیں مل رہے۔


متعلقہ خبریں