پی ٹی آئی کا پرتشدد احتجاج، افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد


پاکستان تحریک انصادف پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاج میں افغان شرپسندوں کے ملوث ہونے کے واضح شواہد سامنے آ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، گزشتہ 7 دنوں میں گرفتار 610 شرپسند وں میں 37 افغان شرپسند شامل تھے۔ پرتشدد مظاہرین سے 39 ہتھیار برآمد کر لیا گیا جس میں جدید اسلحہ بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے170 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے،شرپسندوں کی جانب سے پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے,بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا، بیرسٹر سیف

مظاہرین کی جانب سے ایک جیل وین کو آگ بھی لگا ئی گئی، احتجاج کے دوران اسلام آباد سیف سٹی کے 22 ملین روپے کے97 کیمروں کو نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  شرپسندوں کی جانب سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔


متعلقہ خبریں