لوگوں کو پیسے دیکر لایاگیا،اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے؟عطا تارڑ

وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پیسے دیکر احتجاج کےلیے لایاگیا،یہ اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے ؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرایہ پرلوگوں کو لاکر کیا ثابت کررہےہیں؟خون خرابے کےبغیر ان کا گزارہ نہیں ہے ،پی ٹی آئی والے ملک میں انارکی پھیلاناچاہتےہیں۔

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا

بشریٰ بی بی خون خرابے کا پلان کرکے آئی ہیں،غریب کے بچوں کوایندھن بنارہے ہیں،یہ نومئی کے مقاصد کودوبارہ حاصل کرناچاہتے ہیں۔

پولیس اوررینجرزکے شہدا کاخون کس کے ہاتھ پرتلاش کریں؟بیلاروسی صدرکے دورے کویہ لوگ سبوتاژکرناچاہتے ہیں،ریاست انتشاریوں کاکوئی مقصدپورانہیں ہونے دے گی۔

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان،پنجاب اورسندھ سے کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا،یہ لوگ ملکی ترقی کا سفرروکناچاہتے ہیں،ہمارے صبرکاامتحان نہ لیاجائے۔

اسلام آباد کا امن وامان خراب کرنے نہیں دیں گے،انتشاریوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں