شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر

ہانیہ عامر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللہ تعالی کو کیا جواب دوں گی۔

اداکارہ نے رواں سال ایک انٹرویو دیا تھا جس کا ایک ویڈیو کلپ منظرِعام پرآیا ہے جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے

دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کرونگی، درفشاں سلیم

اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ذہنی صحت کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا میں نے کیا ہے وہ کوئی اور بھی کرے۔


متعلقہ خبریں