پاکستان کیخلاف زمبابوے کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

ZIMBABY

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 15، 15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوے جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوےکے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو، دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں