امریکی عوام نے ٹرمپ کو تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا، ایلون مسک

elon musk

واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تبدیلی کے لیے واضح مینڈیٹ دیا۔

ٹیسلا کے ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عوام نے اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عوام نے آج ڈونلڈ ٹرمپ کو تبدیلی کے لیے واضح مینڈیٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب، تاریخ کی مہنگی ترین انتخابی مہم

ایلون مسک نے کہا کہ امریکی عوام کی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ میں تبدیلی کی سمت متعین ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے۔


متعلقہ خبریں