ایمان مزاری اور انکے شوہر کی درخواست ضمانت منظور


اے ٹی سی اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اورانکے شوہر ہادی علی چٹھہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایم ڈی کیٹ میں190اوراس سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کونوٹسزجاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا جسمانی ریمانڈ آج کالعدم قرار دیاتھا۔

کیس کا پس منظر

گزشتہ دنوں ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا سکیورٹی روٹ توڑنے کی کوشش کی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری

دونوں نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کے علاوہ اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد دونوں بیرئیرز ہٹاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

بعدازاں اسلام آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں دونوں کو گرفتار کر لیا تھا،ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئیں

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ہادی علی کی ہاتھا پائی ایک شخص کیساتھ ہوئی جو وردی میں نہیں تھا، بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ بعد سناتے ہوئے دونوں کا 3 روزکا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں