لاہور: کرکٹ کے بعد اب پاکستان کی ہاکی ٹیم بھی ’فکسنگ‘ کے الزامات کی زد میں آگئی ہے ۔ جرمنی میں جاری چیمپیئنز ٹرافی میں میچ فکس ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
سابق اولمپیئن زاہد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالینڈ میں 23 جون سے جاری چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ میچ فکسنگ میں بھارت سے کوچنگ کرکے آنے والے ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمنز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سابق اولمپیئن نے کہا کہ میچ ہارنے والی ٹیم کے گول کیپرکو باہر بلایا جانا ’ فکسنگ ‘ تھا۔ انہوں نے چیف جسٹس، آرمی چیف اور صدر پاکستان سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کے مبینہ میچ میں پاکستان کو بھارت سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ روایتی حریف بھارت نے چارگول اسکور کیے تھے جبکہ پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
