لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکی میں بھی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 14افراد جاں بحق،450 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے،حزب اللہ کے اہلکاروں کو تمام الیکٹرانک ڈیوائسز بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لبنان میں پیجر پھٹ گئے ، 9افرادجاں بحق ،ایرانی سفیر سمیت 2500 سے زائد زخمی
لبنان میں الیکٹرانک ڈیوائسز میں دھماکوں کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے،ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنان میں الیکٹرانک ڈیوائسز دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے لبنانی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا، انہوں نے کہا اسرائیل کو روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے، محمد بن سلمان
یواین سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے شہریوں کے زیر استعمال آلات کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا کو ان واقعات کے بارے میں علم نہیں ، ہم حقائق جمع کر رہے ہیں۔