پاکستان امریکی کارروائی کو جانبدارانہ اور سیاسی طور پر محرک سمجھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

foreign ministry

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کارروائی کو جانبدارانہ اور سیاسی طور پر محرک سمجھتا ہے۔ ماضی میں تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں شک پر مبنی تھیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ ایسے ملک پسندیدہ ریاستوں کے لیے جدید ملٹری ٹیکنالوجیز کے لائسنس کی ضروریات کو معاف کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہرے معیارات اور امتیازی طرز عمل عالمی عدم پھیلاؤ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایسے عمل عدم توازن میں اضافہ اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے پر عمل میں تاخیر کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ اکثریتی بینچ

دفتر خارجہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزام پر امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کارروائی کو جانبدارانہ اور سیاسی طور پر محرک سمجھتا ہے۔ ماضی میں تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں شک پر مبنی تھیں۔


متعلقہ خبریں