خیبر پختونخوا کابینہ کے کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے ہیں ، مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا ہے۔
5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے، نوٹیفکیشن جاری
مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔