لسبیلہ ، ایران سے آنیوالی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جا گری ، 11 جاں بحق 

لسبیلہ

ایراان سے آنے والی زائرین کی بس لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں گرنے کے باعث  11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

زائرین کی بس کو حادثہ لسبیلہ میں بزی ٹاپ کے مقام پربریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

جنوبی افریقہ بس حادثہ، 45 افراد ہلاک، 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

دریں اثنا مملکت آصف زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ نفسیاتی قرار، ڈرائيونگ لائسنس بھی نہ ہونے کا انکشاف

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں