وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چینی کی پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کڑی نظر رکھے گی ۔
سیلابی صورتحال:پاکستان کی بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش
حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارت صنعت چینی کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔
دوسری جانب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی۔
چہلم حضرت امام حسینؓ ،سندھ بھر کے سکولوں میں 26 اگست کو تعطیل کا اعلان
چینی کی برآمد کیلئے دورانیہ 45دن سے بڑھا کر 60دن کر دیا گیا ،افغانستان کو چینی کی برآمد کیلئے رقم ایڈوانس وصول کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
گنے کے کاشتکاروں کو رقوم نہ دینے والی ملز کیخلاف کارروائی کی شرط رکھی گئی،ای سی سی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی قیمت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔