وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال میں مدد کی پیش کش کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر افسوس ہے۔
اب اگر جلسہ منسوخی کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عمران خان کا کارکنوں کو پیغام
مشکل وقت میں پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں،مشکل وقت میں بنگلہ دیش اور بنگلہ دیشی شہریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔
بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کیلئے جانے جاتے ہیں،پرامید ہوں بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا،پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کیلئے تیار ہے۔