ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان

rain بارش ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کا 35 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شام کے بعد ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردو و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں