سرگودھا، بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کو تالا لگا دیا

مسجد انتظامیہ

بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کی تالا بندی کرکے سو سے زائد طلبہ کو مدرسے سے نکال دیا۔

مسجد انتظامیہ نے مساجد اور مدارس کے بلوں پر بجا ٹیکسوں کو ختم کر کے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی

نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ طارق آباد میں بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مسجد انتظامیہ نے مسجد کی تالا بندی کر دی اور حکومت سے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کو ختم کر کے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اندرون شہر مسجد کی تالا بندی پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم اہل علاقہ اور مدرسہ کے بچوں کی استدعا پر تالا بندی کو عارضی طور پر کھول دیا گیا۔


متعلقہ خبریں