لڑکیاں سمجھیں سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا، نمرہ خان

نمرہ خان

اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سہارا دینے والا یا برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب انہیں دوسری کی محتاجی کا احساس ہوا تھا اور سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

آپ کو بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا، حرا مانی کو دلچسپ مشورہ

ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے۔انہوں نے دل کے ٹوٹنے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

نمرہ خان کے مطابق تاہم لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو وہ کچھ نہیں کہیں گی، کیوں کہ لڑکے ہی تو سہارا بن کر آتے ہیں اور دھوکا بھی دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں