وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ازبکستان اور پاکستان ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، کنگ حماد یونیورسٹی کے آپریشنز نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کا بدلہ لے لیا
کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 12 اگست کے اجلاس کے فیصلوں، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔
قبل ازیں کابینہ اجلاس میں سیلاب سے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں شدید بارشیں ہوئی ہیں، جس سے جانی نقصان ہوا ہے ، بعض جگہوں پر سیلابی ریلے پلوں کو بہا کر لے گئے ،پہاڑوں سے آنے والے ریلے کی شدت سے نقصانات ہوتے ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم
پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں نے معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے مشترکہ کوشش کی ،این ڈی ایم اے نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر بنایا ہے ۔
پچھلے 3 سال کے مقابلے میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے ، مہنگائی 38فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گئی ہے ، ہمیں مہنگائی کو مزید کم کرنا ہے ، جہاں مہنگائی کو کم کرنا ہے وہاں ہمارے لیے چیلنجز بھی بہت ہیں ،ہمیں ریونیو کا ہدف بڑھا کر 9سے 13کھرب کرنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے ہم نے3مہینے کیلئے ریلیف دیا تھا،پاکستان بھر کے 86فیصدگھریلوصارفین ریلیف سے مستفید ہوئے ، پی ایس ڈی پی سے 50ارب روپے کی سبسڈی دی ۔
جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی
28ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے 70ارب روپے کا منصوبہ بنایا ، وفاقی حکومت 55ارب روپے بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی منتقلی پر خرچ کرے گی ، بجلی چوری کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 500یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا ، 200یونٹ تک کے صارفین کو وفاق نے3ماہ کیلئے ریلیف دیا تھا ، پنجاب حکومت نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے 45ارب کاٹ کر عوام کو ریلیف دیا ۔
پنجاب میں دئیے گئے ریلیف میں وفاق کی کوئی کنٹری بیوشن نہیں ، پنجاب حکومت نے پنجاب کے عوام کو تحفہ دیا ، باقی صوبے بھی اپنے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں ، بدقسمتی سے بعض جگہوں سے ایسی بات سننے کو ملی جس سے افسوس ہوتا ہے ۔
وویمن ٹی20ورلڈکپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات منتقل
خیبرپختونخوا کے ایک وزیر نے کہا وفاق نے پنجاب کو سہولت دی ، خیبرپختونخوا کے ایک وزیر نے کہا دیگر صوبوں کو یہ سہولت کیوں نہیں دی گئی،پنجاب میں دئیے گئے ریلیف میں وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں ۔
اگر خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ایسا ریلیف دیتی ہے تو ہمیں بھی خوشی ہو گی ، خیبرپختونخوا حکومت بھی اپنے عوام کو گرمیوں میں ایسا ریلیف دے ، باقی صوبائی حکومتیں بھی اپنے عوام کو ایسا ریلیف دیں،اس کے اوپر سیاست کرنے سے ہمیشہ پرہیز کرنا چاہیے ۔
ہمیں حقائق کو مسخ نہیں کرنا چاہیے ، وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ لانگ ٹرم اقدامات کیلئے کام کر رہی ہے ،دیر پا حل کیلئے کابینہ دن رات محنت کر رہی ہے ، تجارت اور صنعت کو آگے بڑھانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے محب اللہ کیلئے ملازمت کا اعلان
ہم صوبوں کیساتھ مشاورت سے منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے،آئی ایم ایف کو پوری طرح آن بورڈ کر کے کوئی قدم اٹھائیں گے ،پی ٹی آئی حکومت کی طرح کوئی بھی جاہلانہ قدم نہیں اٹھائیں گے ۔
پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچایا ، پاکستان بالکل ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا ، پی ڈی ایم کی حکومت نے ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے ،پاکستان میں آئی ٹی اور زراعت کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
بجلی بلوں میں ریلیف پر سیاست نہ کی جائے ، این ایف سی میں صوبے بے پناہ وسائل کے حامل ہیں،وفاق کے چیلنجز سب کے سامنے ہیں،صوبوں کے مقابلے میں وفاق کی بالکل مختلف صورتحال ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران 60فیصد اضافہ ریکارڈ
منصوبوں کا سود وفاق ادا کرتا ہے مگر فائدہ تمام صوبوں کو پہنچتا ہے،ہمیں انتہائی ذمہ داری اوراحتیاط کے ساتھ بات کرنی چاہیے،محنت اور ایثار کیساتھ معاملات کو چلانا چاہیے ۔