ملک بھر میں 20 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

Rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، مری، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نورپورتھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ اور ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک، مالاکنڈ، وزیرستان، کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، قلات اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جمعہ سے 20 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ جنوب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، جمعہ کی شام سے بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہونے کی توقع ہے۔

مون سون ہواؤں کے باعث بلوچستان میں جمعہ سے 19 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ سے 20 اگست کے دوران کشمیر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران تائیوان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

جمعہ سے 20 اگست کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ 16 سے 20 اگست کے دوران خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بادل برس سکتے ہیں۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعہ سے 18 اگست کے دوران سندھ میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کل 17سے 19 اگست تک کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں