کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے ، ہمارا واحد مطالبہ نئے انتخابات ہیں ، عمر ایوب

عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے ، کسی سے بھی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل جمہوریت کیخلاف ڈرون حملہ اور پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے اس ایکٹ کو ہر جگہ چلینج کریں گے۔ یہ قانون اور آئین کے مکمل منافی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ شہباز شریف، مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

ٹیگز :
متعلقہ خبریں