بلوچستان آنے والے راستوں کی بندش کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔
کوئٹہ کے بیشتر پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں، جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں میں فروخت ہو رہا ہے، ضلع دکی اورلورالائی میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 550 روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
نئے مالی سال کے آغاز پر پٹرول 7 روپے 45 پیسے،ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا
ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی منقطع ہے، ایرانی پیٹرول کی عدم دستیانی کا بوجھ شہر میں قائم پیٹرول پمپس پرپڑا جہاں اتوار کو بیشتر پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا جس کے باعث شہریو کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔