پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ آخری ملاقات کو خوشگوار قرار دے دیا۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شہید فلسطینی رہنما کے پیار سے لبریز جذبات پوری زندگی یاد آتے رہیں گے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اسماعیل ہنیہ کی مغفرت فرمائے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، ایران میں انتقام کی علامت سمجھا جانیوالا سرخ پرچم لہرا دیا گیا
انہوں نے منگل کو اسماعیل ہنیہ کے ساتھ تہران میں ہونے والی مختصر ملاقات کو یادگار اور حد درجہ خوشگوار قرار دیا۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان منگل کو تہران میں نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریبِ حلف برداری کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
