مشرقی سوڈان میں فوجی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں ڈرون حملے میں آرمی چیف عبدالفتاح البرہان بال بال بچ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوڈانی آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کو مشرقی سوڈان میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم حملے میں وہ محفوظ رہے۔
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے میں قبائل کے درمیان شدید لڑائی ، 54 افراد ہلاک ، 64 زخمی
سوڈانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی دفاع نے دشمن کے ان دو ڈرونز کو مار گرایا جنہوں نے تقریب کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فوج کے مطابق یہ حملہ پورٹ سوڈان سے تقریباً 100 کلومیٹر دور گیبیت آرمی بیس پر ایک گریجویشن تقریب میں ہوا۔ حملے کے بعد عبدالفتاح البرہان نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیچھے ہٹیں گے نہ ہار مانیں گے۔
یوکرین کا ڈرون حملہ ، ماسکو کی فضائی حدود بند ، 47 طیاروں کو موڑ دیا گیا
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ادارے کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، ہم ڈرونز سے نہیں ڈرتے، جب تک اللہ کی مرضی نہ ہو، کوئی ہماری جان نہیں لے سکتا۔
