سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہباز حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کہ 3، 3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی؟
پی ٹی آئی میں بانی کی اہلیہ اور بہن سمیت 6 یا 7 گروپس ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے پوچھیں کہ ملک کیسے ٹھیک کریں گے؟
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدعی سنی اتحاد کونسل تھا اور رزلٹ پاکستان تحریک انصاف کو ملا۔ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرسکتی ہے جبکہ آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا کام ہے۔
