شہباز حکومت کے دور میں پاکستانی شہری ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔
موجودہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بجلی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ پاور ڈویژن نے مالی سال 2023-24 کے دوران ملک کی اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف کی تفصیلات سے نیپراکو آگاہ کردیا ہے۔
شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے پہلے ماہ میں ملک کا اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف سب سے زیادہ 42 روپے 59 پیسے پر پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہری ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔
مہنگی بجلی مزید مہنگی، بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ اضافےکی درخواست منظور
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران مارچ 2024 میں ملک کا اوسط فی یونٹ بجلی کا ٹیرف سب سے زیادہ 42 روپے 59 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ ملک کے اوسط فی یونٹ ٹیرف میں بجلی کی بنیادی قیمت، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شامل تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 200 یونٹ تک کے صارفین 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قراردئیے گئے ہیں۔
