گلوبل ٹی20 کینیڈا، بابر اعظم رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

بابر اعظم

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کپتان بابر اعظم کینیڈین کرکٹ لیگ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینکوور نائٹس کی جانب سے محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے بابر اور رضوان کا پارٹنر شپ ریکارڈ توڑ دیا

وینکوور نائٹس کی طرف سے سوشل میڈیا پر رضوان کو کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا۔ رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں فرنچائز نے اُن کے نام کے ساتھ “سر” لکھا۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتح یاب کروانے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں