بھارتی ٹیم طوفان کے باعث بارباڈوس میں پھنس گئی، 2 جولائی کو واپسی متوقع

بھارتی ٹیم

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی چیمپئن ٹیم بھارت سمندری طوفان کے باعث ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنس گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیشِ نظر بند کر دیا گیا ہے۔ بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیش گوئی کی گئی ہے جو اب تک کا دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارباڈوس میں اس وقت ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل کے اندر ہی رہنے پر مجبور ہیں۔ طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کے باعث کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح، بھارتی بورڈ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی

اس حوالے سے بارباڈوس کے وزیر اعظم میا موٹلی نے اپنے حالیہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ گرانٹلے ایڈمز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیشِ نظر اتوار کو رات کے وقت بند رہے گا۔ جس سے کسی بھی پرواز کو لینڈنگ یا ٹیک آف سے روک دیا جائے گا۔

دوسری طرف بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی ٹیم 2 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی۔ بھارتی ٹیم براستہ دبئی دلی ایئرپورٹ پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں