5 سال امن کے مل گئے تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے ہمیں بلینک چیک دیا ہے، اگر ہمارے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو وہ پیچھے ہٹ جائے گا۔

گزشتہ روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اناڑی نے سی پیک ون کا بیڑہ غرق کیا۔ جب جتھے سیاست کریں گے تو وہ ریاست نہیں جنگل ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اب چین دوبارہ تعاون کے لیے تیار ہے، چین نے ہمیں بلینک چیک دیا ہے اگر ہمارے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو وہ پیچھے ہٹ جائے گا۔ 5 سال امن کے مل گئے تو عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے نجات مل سکتی ہے۔

اگر آپ ریاست کے مفادات کےساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے بجائے دہشت گردی اور انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے۔ چند لوگ مذہبی سیاست کو ابھارتے ہیں، ہمیں سوات، سیالکوٹ اور جڑانوالا جیسے واقعات پر معافی مانگنی پڑتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک امن، سیاسی استحکام، پالیسیوں کے تسلسل اور اصلاحات سے آگے بڑھ سکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں