پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج

فائل فوٹو


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 78 ہزار 720 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے78500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 39.64 فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں مثبت زون میں رہیں اور ٹیلی کام، پاور، آئل اور گیس، بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے سبب انڈیکس 78978 پوائنٹس تک پہنچا لیکن کمیونیکیشن، آٹو اور دیگر سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت سے تیزی کی شدت میں کمی آئی۔

پاکستان سے سیمنٹ کی برآمد میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ

کاروبار میں تیزی کے باوجود کاروباری حجم بدھ کی نسبت 39.64 فیصد کم رہا جبکہ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ کا سرمایہ 36 ارب 32 کروڑ 12 لاکھ 63 ہزار 515 روپے سے بڑھ کر 103 کھرب 33 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار 975 روپے ہو گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر 426 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے211 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 150 میں کمی اور 65 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2 کروڑ 75 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ 2 کروڑ 19 لاکھ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 1 کروڑ 69 لاکھ، پرویز احمد کمپنی 1 کروڑ 52 لاکھ اورجے ایس بینک 1 کروڑ 33 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔


متعلقہ خبریں