ویسٹ انڈیز کے خواب پھر چکنا چور، جنوبی افریقہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ویسٹ اںڈیز کے خلاف فیصلہ کُن میچ میں جنوبی افریقہ فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فتح سمیٹی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز بلے باز روسٹن چیز کی طرف سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹی 20ورلڈ کپ: انگلینڈ نے امریکا کو10 وکٹوں سے ہرا دیا

بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہونے کے باعث دوسری اننگز 20 سے 17 اوورز تک محدود کردی گئی جبکہ ٹارگٹ 123 رنز مقرر کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر شروعات میں ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑایا اور ویسٹ انڈیز باؤلرز حاوی دکھائی دیے۔

جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کے 10 گیندوں پر 22 اور ٹرسٹن سٹبز کے 27 گیندوں پر 29 اور مارکو جینسن کے 14 گیندوں پر 21 رنز نے جنوبی افریقہ کو فتح دلائی۔

اس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں سے دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ گروپ 2 سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔


متعلقہ خبریں