سندھ میں 2022 میں گندم غائب ہونے کی رپورٹ لیک ہو گئی۔
وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی 205 صفحات پر مشتمل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 3 ارب 22 کروڑ روپے کی گندم خراب ہوئی۔
ابرار الحق نے لائیو شو میں معافی مانگ لی
محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کوئی آفیشل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اگر سرکاری طور پر رپورٹ ملی تو ملوث افسران کیخلاف کارروائی ہوگی، محکمہ خوراک نے واضح کیا کہ گندم خورد برد میں ملوث افسران کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔
رپورٹ میں سندھ بھر کے 14 اضلاع میں گندم کے گوداموں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2022 کے سیلاب میں مبینہ طور پر گندم غائب اور خراب ہونے کی تحقیقات کی گئی تھیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم خریداری میں غفلت برتنے پر پاسکو کے دو افسران کو معطل کر دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی.
وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار، پرامن حل کی ضرورت پر زور
وزیراعظم نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کروائی گئی ؟ وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اورغفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کر دیا۔
وزیر اعظم نے گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے اور پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔
نواز شریف کا گندم بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ
شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
