پاکستان اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے والا وزارت تجارت کا ملازم گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پاک نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم ذوالفقار احمد کو کڈنی سینٹر کے سامنے سے حراست میں لیا گیا۔ جس کے خلاف ڈی ایف سی عاطف قیوم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹیں ری سیل سائٹس پر لاکھوں میں فروخت کیلئے پیش
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم ایک ہزار روپے میں فی اعزازی ٹکٹ فروخت کر رہا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کامرس منسٹری کے کوٹے سے اعزازی ٹکٹ حاصل کیے۔
مقدمے کے مطابق اعزازی ٹکٹ فروخت کرکے بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملزم اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔
