اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ،سپریم کورٹ خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرے گی۔
خط کے معاملے پر پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کی سربراہی چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔
وفاقی حکومت کاججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کااعلان
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ میں ملاقات کر کے کمیشن تشکیل دینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
ہائیکورٹ ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن کی منظوری ، جسٹس (ر) تصدق جیلانی سربراہ ہوں گے
بعد ازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دی گئی تھی۔
