سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو طبیعت ناسازی کے باعث پمز منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا پمز میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا،پرویز الہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے۔
راولپنڈی پولیس نے مراد سعید ، پرویز الہی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کرلیے
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ پرویزالہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔ ان کا سی ٹی اسکین اورایچ آرسی ٹی اسکین کیا جائے گا، پرویزالہٰی کوسانس کی تکلیف اورجسم میں درد کی شکایت ہے۔

