اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے۔
احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جو بھی آپشنز ہوں گے ان کو کل دیکھ لیں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈی سی اسلام آباد نے سیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔
