وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی مارکیٹ میں رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔
بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پانڈا بانڈز سے مستفید ہوں گے، چین دنیا کی دوسری بڑی بانڈ مارکیٹ ہے، ابتدائی طور پر 250 سے 300 ملین ڈالر کے بانڈز جاری کئے جائیں گے، بعدازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، ہم معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری سمت درست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ کا امکان نہیں ، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی،پاکستان کم از کم 3 سال کیلئے آئی ایم ایف پروگرام لے گا، اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔
پی آئی اے کی نجکاری کو سب سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی،وزیر خزانہ
آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کا کام پالیسی بنانا ہے اداروں کا بزنس چلانا نہیں ہے۔ اداروں کو چلانے کے لئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔
عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا
وزیر خزانہ نے کہا کہ نفاذ اور اطلاق ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے ، ارادے پختہ ہوں گے تو سب کچھ ہو سکتا ہے، سب سے پہلے پی آئی اے کی نجکاری کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی ، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ سب نے دیکھ لیا، پاکستانی شہریت لے کر اچھا لگا ہے،اب ادھر ہی ہیں اور اسی ملک میں رہیں گے۔
