آئی ٹی سیکٹر کی ترقی، برآمدات بڑھانے کیلئے وزیر مملکت کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم

آئی ٹی سیکٹر

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں 10 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دس رکنی ایڈوائزری کمیٹی وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں کام کرے گی، جس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی نامور شخصیات شامل ہیں۔

فیس بک، انسٹا گرام پر بلیو ٹک فیس 5.99یورو کرنے کی پیشکش

کمیٹی آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے ایریاز کی نشاندہی کرے گی اور شعبے میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کا حل پیش کرے گی۔

کمیٹی آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

کمیٹی آئی ٹی، ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں استعداد کار کے فرق کو کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔ایڈوائزری کمیٹی ذیلی شعبوں کے لیے الگ الگ سب کمیٹیاں بھی بنائے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp