چلی ایئرلائن بڑے حادثے سے بچ گئی، 50 افراد زخمی، کئی کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

چلی ایئرلائن

آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جانے والی چلی ایئرلائن دورانِ پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹربولنس کی وجہ سے 50 افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کی ایئرلائن کا طیارہ سڈنی سے آکلینڈ کی طرف گامزن تھا۔ طیارے میں عملے کے 9 اور 263 مسافر سوار تھے جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

دورانِ پرواز طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث اچانک نیچے جانے لگا۔  طیارے میں شدید جھٹکے لگنے سے عملے اور مسافروں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز کے اچانک نیچے جانے کی وجہ سے کئی لوگ نشستوں سے اچھل پڑے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کچھ لوگ طیارے کی چھت سے ٹکرائے جبکہ کئی کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ بعد ازاں طیارے نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لینڈنگ کی۔

چلی کی لیٹم ایئرلائنز کے مطابق حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں